وزیراعظم محمد شہبازشریف گوادر پہنچ گئے، ایرانی صدر سے غیر رسمی ملاقات بھی ہوگی
Share your love
اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہبازشریف گوادر پہنچ گئے، وزیرِ اعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر کے مابین غیر رسمی ملاقات بھی ہوگی۔
وزیراعظم ہاوٴس کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف اور ایرانی صدر ابراہیم رئیسی پاک ایران سرحد پر تجارت کے فروغ کیلئے بارڈر مارکیٹ کا افتتاح کریں گے۔
بارڈر مارکیٹ کے قیام سے عوام کیلئے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے، منصوبے سے سمگلنگ کی روک تھام کی جا سکے گی۔
وزیراعظم ہاوٴس کا مزید کہنا ہے کہ سربراہان 100 میگاواٹ بجلی ٹرانسمیشن لائن کا افتتاح بھی کریں گے، ٹرانسمیشن لائن وزیرِ اعظم کی ذاتی دلچسپی کے بدولت ریکارڈ مدت میں تعمیر ہوئی ہے۔
ٹرانسمیشن لائن کی تکمیل سے ایران کم لاگت بجلی کی مجموعی مقدار دو سو چار میگا واٹ ہو گئی۔جبکہ وزیرِ اعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر کے مابین غیر رسمی ملاقات بھی ہوگی۔