Enter your email address below and subscribe to our newsletter

نو مئی واقعات کی آزادانہ تحقیقات اور مار پیٹ سے گریز کرنا چاہیے،صدرعارف علوی

Share your love

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کاکہنا ہے کہ نو مئی میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی میں انسانی حقوق کا خیال رکھنا اور مار پیٹ سے گریز کرنا چاہیے جبکہ کسی بھی احتجاج کو قانون کے دائرے میں کرنا ضروری ہے۔ ان واقعات کی آزادانہ تحقیقات ہونی چاہیے، عمران خان کو پْرتشدد واقعات کی مذمت کرنا چاہیے۔

نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے صدر عارف علوی کا کہنا تھا کہ نو مئی کے واقعات میں ملوث افراد کو قانون کے کٹہرے میں لانا چاہیے اور ان واقعات کی آزادانہ تحقیقات ہونی چاہیے، عمران خان کو پْرتشدد واقعات کی مذمت کرنا چاہیے۔اس کے ساتھ ان واقعات میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی میں انسانی حقوق کا خیال رکھنا اور مار پیٹ سے گریز کرنا چاہیے جبکہ کسی بھی احتجاج کو قانون کے دائرے میں کرنا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ رضا ربانی نے اس وقت ملٹری کورٹس کی مخالف کی اور مقدمات کو سول کورٹس میں چلانے کا مطالبہ کیا یہ ایک اچھی روایت ہے اور سیاست دانوں میں یہ بحث ہونی چاہیے۔

صدرمملکت نے مزید کہا کہ عمران خان کے دور میں ملٹری کورٹس غلط تھیں البتہ اْن کی میعاد ختم ہونے کے بعد مقدمات سول عدالتوں میں آگئے تھے جبکہ سپریم کورٹ اور پارلیمنٹ نے بھی آرمی ایکٹ کے کچھ فیصلوں کو ختم کیا، اس قانون کے تحت درج مقدمات کے بارے میں سیاستدانوں کو سوچنا ہوگا۔

صدر عارف علوی کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے مقدمات کے حوالے سے بھی نظر ثانی کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ اس قانون کا استعمال بھی غلط ہوتا ہے، میرے اوپر بھی اسی دفعہ کے تحت مقدمت درج ہے، امید ہے نئی آنے والی حکومت اس قانون کے درست استعمال کا تعین کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت پارلیمنٹ کہہ رہی ہے کہ سپریم کورٹ لاقانونیت مچا رہی ہے جبکہ پولیس کی لاقانونیت بھی سب کے سامنے ہے۔ پاکستان کے باقی رہنے کی وجہ غریب کا صبر ہے جو سب برداشت کر کے ملک کی فلاح کا سوچتا ہے، اگر پاکستان نیچے آگیا تو امیر طبقہ ختم ہوجائے گا۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!