Enter your email address below and subscribe to our newsletter

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ 2023 اور آڈیو لیکس کمیشن کیس سماعت کیلئے مقرر

Share your love

اسلام آباد:سپریم کورٹ نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ 2023 اور آڈیو لیکس کمیشن کیس سماعت کیلئے مقرر کردئیے ہیں ۔

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ 2023 چیف جسٹس پاکستان عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں 8 رکنی لارجر بینچ یکم جون کو سماعت کرے گا اس ضمن میں سپریم کورٹ نے فریقین کو نوٹسز جاری کردئیے۔سپریم کورٹ نے 8 مئی کو کیس تین ہفتوں کیلئے ملتوی کیا تھا۔

عدالت عظمیٰ نے آڈیو لیکس کمیشن کیس بھی سماعت کے لئے مقرر کردیاہے چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ 31 مئی کو سماعت کرے گا۔بینچ میں جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر،جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس شاہد وحید بھی شامل ہیں ۔

سپریم کورٹ نے گزشتہ سماعت میں آڈیولیکس کمیشن کا نوٹیفکیشن معطل کردیا تھا ۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!