حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے فی لیٹر کمی کردی
Share your love
اسلام آباد: حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے فی لیٹر کمی کردی، وزیر خزانہ ڈار نے پریس کانفرنس میں پٹرولیم مصنوعات میں کمی کااعلان کیا۔
وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے پریس کانفرنس میں بتایا عالمی سطح پر پیٹرول کی قیمت میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا اور نہ ہی روپے کی قدر میں بہتری آئی مگر کوشش کر کے عوام کو ریلیف دینے کی کوشش کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے، پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 8 روپے جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر کمی کی جارہی ہے۔
وزیرخزانہ نے کہامٹی کے تیل کی قیمت میں کوئی ردو بدل نہیں کیا گیااور قیمت 164 روپے فی لیٹر برقرار رکھی گئی۔
حالیہ کمی کے بعد ڈیزل پانچ روپے کمی سے 253 روپے ہوگا، جب کہ پٹرول کی پچھلی کمی ملا کر 16 دنوں میں20 روپے کمی ہو چکی ہے۔
فی لیٹر پیٹرول کی قیمت 262 روپے جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت 147 روپے 68 پیسے اور مٹی کے تیل کی قیمت 164 روپے پر برقرار رہے گی۔
نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جون کی رات بارہ بجے سے ہوگا۔