Physical Address
304 North Cardinal St.
Dorchester Center, MA 02124
Physical Address
304 North Cardinal St.
Dorchester Center, MA 02124
اسلام آباد: نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے زیر اہتمام آفات کے تدارک کیلئے تین روزہ بین الاقوامی نمائش آئندہ ماہ اسلام آباد میں ہوگی۔
ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق 3 روزہ نمائش 23 تا 25 اپریل پاک چین فرینڈشپ سینٹر میں منعقد ہو گی، اس سال کے ایکسپو میں شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک، جنوبی ایشیائی علاقائی تعاون کی تنظیم سمیت دنیا بھر کے 44 ممالک کے نمائندگان شرکت کریں گے، اس نمائش کے ذریعے آفات کے خطرات سے آگاہی، پیشگی تیاریوں اور تحقیق کو فروغ ملے گا۔
این ڈی ایم اے ترجمان نے کہا کہ بین الاقوامی نمائش این ڈی ایم اے کی عوامی سطح پر آفات سے بچاؤ اور قبل از وقت تیاری میں اہم کردار ادا کرے گی۔
گزشتہ سال کی پاکستان ایکسپو کی کامیابی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے حالیہ سال ایکسپو آن ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن پی آئی ای ڈی آر آر2024 کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس کا مقصد عالمی آفات سے نمٹنے اور مستحکم معاشرہ بنانے کے لئے مکالمے، تعاون اورتجربات کے تبادلے کو فروغ دینا ہے۔
پی آئی ای ڈی آر آر2024 کا مقصد آفات اور موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات سے نمٹنے کے لئے کلیدی مقاصد کے حصول کے لئے اوردنیا بھر میں مشترکہ اقدامات اور تحقیق کے لیے باہمی اشتراک کے ساتھ ساتھ آفات سے نمٹنے کے شعبہ کے عالمی ماہرین اور پالیسی سازوں کے درمیان تجربات کے تبادلے کے لیے اہم پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے۔
پی آئی ای ڈی آر آر 2024 آفات سے محفوظ اور مستحکم دنیا کے لئے متوقع اقدامات، عملی سفارشات پر غور و خوض کے لئے عالمی پلیٹ فارم کے طور پر کام کرے گا۔