Enter your email address below and subscribe to our newsletter

شوبز انڈسٹری میں 60 سالہ بوڑھے مرد کو بھی لڑکے کے طور پر دکھایا جاتا ہے،ماہ نوربلوچ

Share your love

کراچی: پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول وخوبروہ اداکارہ ماہ نور بلوچ کاکہناہے کہ ہماری انڈسٹری میں 60 سال کے بوڑھے مرد کو بھی لڑکے کے طور پر دکھا کر اسے کم عمر لڑکی سے عشق کرتے دکھایا جاتا ہے جو کہ بہت ہی بری اور غلط بات ہے

حال ہی میں ماہ نور بلوچ ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں شریک ہوئیں جہاں اْنہوں نے پاکستان شوبز کے مسائل پر کھل کر بات کی۔

اداکارہ نے کئی دِنوں سے اسکرین سے دوری اختیار کرنے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری انڈسٹری میں صرف عاشقانہ کہانیاں دکھائی جاتی ہیں اور ہیرو کی عمر 55 سال ہونے کے باوجود بھی اسے بوڑھا نہیں دکھایا جاتا۔

ادکارہ ماہ نور نے پاکستان شوبز سے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ ہماری انڈسٹری میں 60 سال کے بوڑھے مرد کو بھی لڑکے کے طور پر دکھا کر اسے کم عمر لڑکی سے عشق کرتے دکھایا جاتا ہے جو کہ بہت ہی بری اور غلط بات ہے۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ شاید ڈرامہ میکرز کو یہ اچھا لگتا ہو لیکن جب آپ عام لوگوں کی نظر سے دیکھیں تو یہ اچھا نہیں لگتا کیونکہ اب لوگوں کی سوچ بدل رہی ہے اور وہ اسے قبول نہیں کرتے ہیں۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!