کینیڈین شہر کوبیک میں برفانی طوفان نے نظام زندگی مفلوج کردی

مونٹریال:کینیڈا کا صوبہ کوبیک شدید برفانی طوفان کی لپیٹ میں ہے جہاں اب تک 30 سینٹی میٹر برف پڑ چکی ہے۔

صوبہ کوبیک میں شدید برفانی طوفان کے باعث نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ہے۔

اس صوبے میں تمام اسکول بند کردیے گئے ہیں اور تقریباً ایک لاکھ گھر بجلی سے محروم ہوگئے۔

برفباری سے مونٹریال شہر سب سے زیادہ مثاثر ہوا ہے۔ مونٹریال ایئرپورٹ پر بیشتر فلائٹس منسوخ یا تاخیر کا شکار ہوئیں۔