Enter your email address below and subscribe to our newsletter

پیر نورالحق قادری کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج

Share your love

خیبر: پاکستان تحریک انصاف کے سابق وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری کے خلاف خیبرپختونخوامیں بغاوت کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

مقدمہ ضلع خیبر میں جمرود کے علاقے شاکس کے رہائشی نے 22 جون کو درج کرایا۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق پیرنورالحق قادری نے افواج پاکستان، اور اعلیٰ عدلیہ کے خلاف غیر اخلاقی الفاظ استعمال کئے ، انہوں نے شہریوں کو افواج پاکستان اور اعلی عدلیہ کے خلاف اکسایا اور فوج مردہ باد کے نعرے لگائے۔

خیال رہے کہ نورالحق قادری صاحب حج پر گئے ہوئے ہیں، ان کا نام نو فلائی لسٹ میں ڈالا گیا تھا تو جو نکال دیا گیا۔

گزشتہ دنوں پشاور ہائیکورٹ میں نور الحق قادری کا نام نو فلائی لسٹ میں شامل کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی تھی۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر لاء ایف آئی اے نے عدالت میں پیش ہوکر بتایا تھا کہ نور قادری کا نام نو فلائی لسٹ میں نہیں ہے، یہ باہر جاسکتے سفر کرسکتے ہیں۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!