Enter your email address below and subscribe to our newsletter

دی امیزنگ اسپائڈر مین نمبر 1‘ کی کاپی 38 کروڑ روپے سے زائد میں نیلام

Share your love

ڈیلاس: مارچ 1963 میں جاری کیے گئے ’دی امیزنگ اسپائڈر مین نمبر 1‘ کے ایڈیشن کی ایک کاپی ریکارڈ 13 لاکھ 80 ہزار ڈالر (38 کروڑ روپے سے زائد) میں نیلام کر دی گئی۔

امریکی شہر ڈیلاس میں نیلام ہونے والا یہ والیوم (جس میں اسپائڈر مین کا فنٹاسٹک فور سے پہلی بار آمنا سامنا ہوا) ان دو کاپیوں میں سے ایک ہے جن کو سرٹیفائیڈ گارنٹی کمپنی نے نیئر منٹ/منٹ 9.8 (بہتر حالت میں) قرار دیا۔

امیزنگ فینٹیسی نمبر 15 میں کردار کے متعارف کرائے جانے کے سات ماہ بعد جاری ہونے والی کامک بک کو ہیریٹیج آکشن نے 13 لاکھ 80 ہزار ڈالر کی خطیر رقم میں نیلام کیا (جو اب تک کی فروخت ہونے والی سب سے مہنگی دی امیزنگ اسپائڈر مین نمبر 1 کی کاپی ہے)۔

اس سے قبل ایک کاپی کو جولائی 2023 میں 5 لاکھ 20 ہزار 380 ڈالرز کی ریکارڈ رقم میں فروخت کیا گیا تھا۔

نیلامی میں سُپر مین نمبر ون 23 لاکھ 40 ہزار ڈالر اور 1942 کی آل اسٹار کامکس نمبر 8 (جس میں پہلی بار ونڈر وومن کو دِکھایا گیا) 15 لاکھ ڈالر میں نیلام کی گئی۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!