پاکستان اورفرانس کے درمیان کریڈٹ سہولت کا معاہدہ طے پا گیا
Share your love
اسلام آباد:پاکستان اورفرانس کے درمیان کریڈٹ سہولت کا معاہدہ طے پا گیا۔فرانس پاکستان میں این ٹی ڈی سی کے منصوبوں کیلئے اٹھارہ کروڑ یورو قرضہ فراہم کرے گا،، اقتصادی امور ڈویژن کا کہنا ہے کہ قرضہ نرم شرائط پرمبنی ہے۔
وزارت اقتصادی امور کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق پاکستان اور فرانس کے درمیان این ٹی ڈی سی کے اقدامات کیلی طے پانے والے کریڈٹ سہولت کے معاہدے پر فرانس کی جانب سے فرانس کے سفیر نکولس گیلی اور کنٹری ڈائریکٹرفرانسیسی ترقیاتی ایجنسی, فلپ اسٹین میٹز نے دستخط کئے جبکہ پاکستان کی جانب سے سیکرٹری اقتصادی امور نے دستخط کئے معاہدے کے تحت فرانس نے پاکستان میں این ٹی ڈی سی کے منصوبوں کیلئے18کروڑ یورو قرض میں توسیع کردی ہے۔
وزارت اقتصادی امورڈویڑن کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابقاٹھارہ کروڑ یورو کا قرض نرم شرائط پرمبنی ہے، سیالکوٹ، عارف والا اور وہاڑی میں بجلی ترسیل کی صلاحیت کو بڑھایا جائے گا ۔
پاکستان اور فرانس کے درمیان این ٹی ڈی سی کے اقدامات کیلیے کریڈٹ سہولت کے معاہدے پر دستخط ہوگئے ہیں۔