Enter your email address below and subscribe to our newsletter

ٹائی ٹینک جہاز کے مسافروں کیلئے بنایا جانے والا کپ لاکھوں روپے میں نیلام

Share your love

ڈربی: ٹائی ٹینک کے فرسٹ کلاس مسافروں کیلئے بنائے جانے والے ایک کپ کو چٹخی ہوئی حالت میں لاکھوں روپے میں نیلام کر دیا گیا۔یہ نایاب کپ ایک شخص کو اپنے متوفی والد کے گھر کا شیلف صاف کرتے وقت دریافت ہوا ہے۔

ایک صدی سے زائد عرصہ پْرانا کپ بدقسمت جہاز میں اعلیٰ درجے کے مسافروں کو چائے پلانے کیلئے مختص تھا جس کو بعد ازاں شمالی اوقیانوس کی تہہ سے نکالا گیا۔

یہ نایاب کپ ایک شخص کو اپنے متوفی والد کے گھر کا شیلف صاف کرتے وقت دریافت ہوا، تاہم، انہیں اس کی قدر کا کوئی اندازہ نہیں تھا، لیکن اشیاء نیلام کرنے والے ایک شخص کی اپنے معمول کے دورے میں گھر میں موجود اس کپ پر نظر پڑی۔

کپ پر موجود بیچ نمبر سے اس بات کی تصدیق ہوئی کہ یہ کپ ٹائٹینک کیلئے لِیورپور پوٹری اسپوڈ میں بنایا گیا تھا۔

یہ کپ تخمینہ لگائی گئی قیمت سے 3 گْنا زیادہ یعنی 3200 پاوٴنڈز (11 لاکھ 36 ہزار روپوں سے زائد) میں نیلام کیا گیا۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!