Enter your email address below and subscribe to our newsletter

مولانا خان محمد شیرانی کی سربراہی میں وفد کی عمران خان سے ملاقات

Share your love

جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے اعلیٰ سطحی وفد کی مولانا خان محمد شیرانی کی سربراہی میں زمان پارک آمد

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے خصوصی تفصیلی ملاقات

ملکی سیاسی صورتحال، آئین و عدلیہ کیخلاف حکومتی یلغار اور جمہوریت و جمہوری اقدار کے قتلِ عام پر گہری تشویش کا اظہار

ملک بھر میں پاکستان تحریک انصاف اور اتحادیوں کیخلاف جبر و فسطائیت کے جاری بدترین سلسلے کی شدید مذمت

چیئرمین تحریک انصاف کے ہائیکورٹ کے احاطے سے رینجرز کے ذریعے اغواء کی بھی شدید مذمت.

9 مئی کو ملک بھر میں پرامن احتجاج کو پرتشدد بنانے اور جلاؤ گھیراؤ کے ساتھ نہتّے پاکستانیوں کو گولیوں کا نشانہ بنانے کی بھی شدید مذمت

پرامن مظاہرین کی صفوں میں داخل کئے گئے انتشار پسندوں کے ہاتھوں سرکاری املاک میں توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کی بھی شدید مذمت. 9 مئی کے کو جلاؤ گھیراؤ سے املاک کو نقصان پہنچانے، 25 نہتے پاکستانیوں کو شہید 700 سے زائد کو زخمی کرنے والوں کو کٹہرے میں لانے کیلئے جامع تحقیقات کی ضرورت پر زور

تحریک انصاف کیخلاف ملک بھر میں جاری غیرقانونی کریک ڈاؤن کو فوری طور پر روکنے کا مطالبہ

تحریک انصاف کی قیادت، کارکنان خصوصاً خواتین کارکنان کو فوری طور پر رہا کرنے پر بھی زور

بغیر تحقیق و قانونی جواز سیاسی کارکنوں اور شہریوں کے گھروں میں چھاپوں، توڑ پھوڑ اور خواتین اور بچوں کو ہراساں کئے جانے پر شدید ناگواری اور نفرت کا اظہار

آئین سے کھلے انحراف اور ریاستی طاقت کے بل پر سیاست میں مداخلت اور سیاسی انجینئرنگ جمہوریت پر حملہ قرار

ریاستی مشینری کی جانب سے داخلی انتشار کو ہوا دیکر پاکستان کو عدمِ استحکام کی آگ میں جھونکنے اور معیشت کی تباہی کے عمل کو تیز بنانے کی شدید مذمت

لاقانونیت کو بطور ہتھیار استعمال کرتے ہوئے جمہور کی مرضی اور منشاء کو کچلنے کی کوششوں کو کسی طور قبول نہ کرنے پر اتفاق

میڈیا و آزاد اہلِ صحافت کیخلاف بدترین انتقامی کارروائیوں اور قومی وسائل کے بَل پر جھوٹے اور نفرت انگیز پراپیگنڈے کی شدید مذمت

عدالتِ عظمیٰ اور چیف جسٹس آف پاکستان سے مکمل یکجہتی کا اظہار

آئین، بنیادی حقوق اور ریاستی جبر و فسطائیت سے شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے عدالتِ عظمیٰ سے آگے بڑھ کر کردار ادا کرنے کی استدعا

پنجاب و پختونخوا میں غیرقانونی نگران حکومتوں کے خاتمے اور آئین کے تحت عام انتخابات کے ذریعے منتخب حکومتوں کے قیام کیلئے عدالتی فیصلے پر عملدرآمد یقینی بنانے کی بھی استدعا

پاکستان تحریک انصاف انصاف جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے مابین سیاسی اشتراکِ عمل کو مزید وسعت و تحرُّک دینے پر بھی مکمل اتفاق

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!