Enter your email address below and subscribe to our newsletter

روسی فضائیہ کا لڑاکا طیارہ بحرالکاہل میں گر کر تباہ

Share your love

ماسکو: روسی فضائیہ کا لڑاکا طیارہ بحرالکاہل میں گر کر تباہ ہوگیا۔روسی فوج کے ترجمان کاکہناہے کہ سرچ آپریشن جاری ہے تاہم طیارے کا ملبہ تاحال نہیں مل سکا طیارے میں دو پائلٹس موجود تھے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی فوج کا لڑاکا طیارہ مگ-31 بحرالکاہل سے دور کامچٹکا جزیرے پر تربیتی پرواز پر مامور تھا تاہم پرواز بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد طیارے کا کنٹرول ٹاور سے رابطہ منقطع ہوگیا تھا۔
روسی فوج کے ترجمان نے بتایا کہ لڑاکا طیارہ سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا۔ طیارے میں دو پائلٹس موجود تھے۔ سرچ آپریشن جاری ہے تاہم طیارے کا ملبہ تاحال نہیں مل سکا۔
عالمی میڈیا پر خدشہ ظاہر کیا جا رہا تھا کہ روسی فوج کا طیارہ میزائل سے لیس ہے تاہم روسی فوج نے اس کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ طیارے میں ہتھیار نہیں تھے۔
طیارے کے گرنے کی وجہ کا بھی تعین نہیں ہوسکا۔ روسی فوج نے طیارہ حادثے میں دہشت گردی کے عنصر کے ملوث ہونے کی تردید کی ہے۔

واضح رہے کہ 1980 میں تیار کردہ مگ-31 ایک جڑواں انجن اور دو سیٹوں والا سپرسونک لڑاکا طیارہ ہے جو دشمن طیاروں اور کروز میزائلوں کو طویل فاصلے سے مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

اس سے قبل اپریل میں بھی ایک اور MiG-31 طیارہ گر کر تباہ ہو گیا تھا تاہم طیارے میں موجود پائلٹس بحفاظت نکل آئے تھے۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!