متحدہ عرب امارات میں ہیلی کاپٹر سمندر میں گرکر ڈوب گیا
Share your love
ابوظہبی: متحدہ عرب امارات میں تربیتی مشن پر مامور ہیلی کاپٹر سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں دونوں پائلٹس لاپتا ہوگئے۔ حادثے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔
عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات میں ایرو گلف ہیلی کاپٹر نے دبئی کے المکتوم انٹرنیشنل ہیلی کاپٹر سے پرواز بھری تھی اور کچھ ہی دیر بعد ہیلی کاپٹر کا رابطہ کنٹرول ٹاور سے منقطع ہوگیا تھا۔
ہیلی کاپٹر میں دو پائلٹس موجود تھے۔ ہیلی کاپٹر کے لاپتا ہونے پر سرچ آپریشن شروع کیا گیا جس کے دوران ہیلی کاپٹر کا ملبہ سمندر کی سطح سے مل گیا تاہم دونوں پائلٹس کا کوئی سراغ نہ مل سکا۔
نیوی اور کوسٹ گارڈ کے غوطہ خوروں کی ٹیم پائلٹس کی تلاش میں سرچ ا?پریشن کر رہی ہے۔ ایک پائلٹ مصر جب کہ دوسرا جنوبی افریقا سے تعلق رکھتا ہے۔
تاحال ہیلی کاپٹر حادثے کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا۔ حادثے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔