الیکشن کیلیے بیورو کریسی کی خدمات کیخلاف درخواست پر لارجر بینچ تشکیل
Share your love
لاہور: ہائی کورٹ نے عام انتخابات کےلیے بیورورکریسی کی خدمات کے خلاف درخواست پر لارجر بینچ تشکیل دے دیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں لاہور ہائی کورٹ کا 5 رکنی لارجر بینچ 18 دسمبر کو درخواست پر سماعت کرے گا ۔
بینچ کے دیگر ارکان میں جسٹس شہرام سرور چوہدری، جسٹس سردار سرفراز ڈوگر، جسٹس سلطان تنویر اور جسٹس جواد حسن شامل ہیں۔
خیال رہے کہ لاہور ہائی کورٹ کے سنگل بینچ نے انتخابات کےلیے بیورورکریسی کی خدمات لینے کا الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن معطل کردیا تھا اور درخواست پر لارجر بینچ تشکیل دینے کی سفارش کی تھی۔