Enter your email address below and subscribe to our newsletter

شاہد خاقان عباسی اور چوہدری نثار کے درمیان جلد ملاقات متوقع

Share your love

اسلام آباد:ناراض لیگی رہنماوں کے آپس میں رابطے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور چوہدری نثار کے درمیان جلد ملاقات کا امکان ہے۔جس میں آئندہ کے لائحہ عمل پر مشاورت کی جائے گی

میڈیا رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی اور ن لیگ کے سابق رہنما چوہدری نثار کا آپس میں رابطہ ہوا ہے۔دونوں کے مابین جلد ملاقات کا امکان ہے۔

ملاقات میں آئندہ کے لائحہ عمل پر مشاورت کی جائے گی۔ اس سے قبل مختلف رہنما چوہدری نثار کو سیاسی محاذ پر متحرک ہونے کا مشورہ دے چکے ہیں۔لیگی رہنماوں نے چوہدری نثار کو مشورہ دیا ہے کہ موجودہ حالات میں آپ کو خاموشی توڑنا ہوگی۔چوہدری نثار کسی سیاسی جماعت کا حصہ بے شک نا بنیں آزاد حیثیت ہی برقرار رکھیں۔

میدان چھوڑ کر سیاسی انخلا پیدا کرنا کسی صورت دانشمندانہ فیصلہ نہیں۔میڈیا ذرائع کے مطابق چوہدری نثار نے کہا کہ سیاسی حالات سے لاعلم نہیں گہری نظر ہے۔یہاں واضح رہے کہ شاہد خاقان عباسی ایک الگ سیاسی جماعت بنانے کا عندیہ دے چکے ہیں۔انہوں نے ایک بیان میں کہا تھا کہ حلقے کے عوام کہیں گے تو پارٹی چھوڑ دوں گا۔ نوازشریف میرا 35 سال سے لیڈر ہے، لیڈر شپ روز نہیں بدلتی۔اچھے برے وقت میں نوازشریف کے ساتھ رہا۔شہباز شریف کی سولہ ماہ کی کارکرگی سے مطمئن نہیں۔

مریم نواز سے کوئی ناراضی نہیں لیکن ہر ایک کو لیڈر نہیں مان سکتا۔ پارٹی میں لیڈر ایک ہوتا ہے ، چھ یا تین لیڈر نہیں ہوتے۔نوازشریف کے فیصلے مانتا ہوں۔شہباز شریف کو پارٹی کا صدر اور مریم نواز کو سینئر نائب صدر مانتا ہوں لیکن لیڈر نہیں مانتا ہوں۔ نوازشریف کو بتا دیا تھا کہ پارٹی میں جنریشن تبدیلی ہوگی تو عہدہ نہیں رکھوں گا۔حالیہ الیکشن بھی بے مقصد ہوں گے اس لئے میری کوئی دلچسپی نہیں۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!