چیئرمین پی ٹی آئی سے بیٹوں کی ٹیلیفونک بات کروانے کے لئے سپرنٹندنٹ اڈیالہ جیل سے رپورٹ طلب
Share your love
اسلام آباد:چیئرمین تحریک انصاف سے بیٹوں کی ٹیلیفونک بات کروانے کے لیے آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت میں نئی درخواست پر سپرٹنڈنٹ اڈیالہ جیل سے رپورٹ طلب کرلی۔
آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے سماعت کی۔ چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل نے استدعا کی کہ چیئرمین پی ٹی آئی سے ان کے بیٹوں قاسم اور سلیمان کی ٹیلیفونک بات کروانے کے لیے اڈیالہ جیل سپر نٹنڈنٹ کو احکامات جاری کیے جائیں۔
جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کہا کہ ٹیلیفون گفتگو کی گزشتہ درخواست تو غیر موثر ہوگئی کیونکہ سابق وزیراعظم اڈیالہ جیل منتقل ہوگئے۔
وکیل شیرازرانجھا نے عدالت کو آگاہ کیاکہ سپرٹنڈنٹ اٹک جیل نے کہا بارکہاتھا کہ مجرمان سے ٹیلیفونک بات نہیں کروا سکتے۔سپرٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو ٹیلیفونک بات کروانے کی فریش ڈائریکشن دیدیں۔
عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی اڈیالہ جیل میں اپنے بیٹوں سے ٹیلیفونک بات ہونے سے متعلق سپرٹنڈنٹ اڈیالہ جیل سے دس اکتوبر تک رپورٹ طلب کرلی۔