تیرہ سالہ لڑکی نے تاریخ میں بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا
Share your love
سڈنی : آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والی 13سالہ اریسا ٹریو نے سکیٹ بورڈنگ کی تاریخ میں بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا، وہ ریکارڈ 720 ٹِرک کرنے والی پہلی خاتون بن گئی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اریسا ٹریو سکیٹ بورڈنگ کی 720 ٹرک ایک تقریب میں کی جس میں ہوا میں 2 مکمل روٹیشن بھی شامل ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق 1985 میں لیجنڈ سکیٹ بورڈر Tony Hawkکا شمار اس ٹِرک کے ماہر میں ہوتا تھا جنہوں نے یہ کارنامہ سرانجام دیا تاہم ان کے بعد سے یہ اعزاز کسی کو نہ ملا۔تاہم اب 13 سالہ اریسا ٹریو نے 720 ٹِرک میں کم عمر پہلی خاتون ہونے کا اعزاز اب اپنے نام کرلیا ہے۔
انسٹاگرام میں اپنی کامیابی کو شیئر کرتے ہوئے اریسا ٹریو نے لکھا کہ انہیں یقین نہیں ہورہا کہ انہوں نے اپنا پہلا 720 ٹِرک مکمل کیا ہے اور اسے مکمل کرنے والی میں دنیا بھر میں پہلی لڑکی بن گئی ہوں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹریو نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ اگر اگلے برس وہ منتخب ہوگئی تو اس فارم کو اولمپک گیمز میں لے کر جائے گی، جہاں وہ پیرس 2024 میں آسٹریلیا کی نمائندگی کرے گی۔