Enter your email address below and subscribe to our newsletter

محبت کا انوکھا اظہار، نوجوان نے ہونٹوں پر محبوبہ کا نا م لکھوا لیا

Share your love

نئی دہلی: محبت کے اظہار کے کئی طریقے ہیں اور ان سب کا مقصد ایک ہی ہے کہ اس خوبصورت جذبے کو زندہ رکھا جائے۔

بھارت میں ایک نوجوان نے محبت کے اظہار کیلئے اپنے ہونٹوں کے اندرونی حصے پر محبوبہ کا نام لکھوا لیا۔

بھارتی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا گیا کہ مقامی کلینک میں نوجوان نے ہونٹوں کے اندرونی حصے میں اپنی گرل فرینڈ کا نام لکھوایا، نوجوان اپنی محبت کو منفرد انداز میں جتانا چاہتا تھا۔

اگرچہ یہ ایک انتہائی بے وقوفانہ اور غیر ذمہ دارانہ عمل ہے، جو نوجوان کو نقصان بھی پہنچا سکتا ہے، تاہم نوجوان کی محبت دیکھ کر صارفین بھی حیران ہوگئے۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!