Physical Address
304 North Cardinal St.
Dorchester Center, MA 02124
Physical Address
304 North Cardinal St.
Dorchester Center, MA 02124
ابوظہبی:متحدہ عرب امارات کا دارالحکومت ابو ظہبی دنیا کے محفوظ ترین شہروں میں شامل ہو گیا جبکہ دبئی کا چوتھا نمبر ہے جبکہ وینزویلا کا شہر کارکاس تحفظ کیلئے اقدامات اور ماحول کم ترین نمبروں کے ساتھ دنیا کے غیر محفوظ ترین شہروں میں شامل ہے۔
یہ اعدادو شمار ایسے سیاحوں اور دوسرے افراد سے کیے جانے والے سرویز کی بنیاد پر مرتب کیے گئے ہیں جو مختلف ملکوں میں گھومنے کی غرض سے جاتے ہیں، نتائج مرتب کرنے کیلئے مجموعی طور پر 195 ملکوں سے متعلق رپورٹس، سرویز اور اعداد و شمار سے مدد لی گئی ہے۔
رپورٹس کے مطابق محفوظ شہروں کے بارے میں انڈکس ان میں جرائم کے حوالے سے انڈکس کے برعکس ہوتا ہے، سرویز میں 20 ملکوں کو سب سے محفوظ قرار دیا گیا، 20 سے 40 ملکوں کو ان 20 ملکوں سے کم درجے پر محفوظ کہا گیا ہے۔
40 سے 60 کے درمیان آنے والے ملکوں کو درمیانے محفوظ ملکوں میں شامل کیا گیا ہے جو ملک سب سے زیادہ محفوظ ہیں اور ان میں جرائم شرح سے سب سے کم ہیں اور جو ملک سب سے زیادہ غیر محفوظ بتائے گئے ہیں ان میں جرائم کی شرح سب سے بلند ہے۔
سرویز میں متحدہ امارات کو دنیا کے محفوظ ترین علاقوں میں سب سے اوپر دیکھا گیا ہے جس نے 86 اعشاریہ 9 نمبر لیے ہیں اور جرائم کے ارتکاب یا اعداد و شمار کے حوالے سے دنیا بھر میں سب سے نیچے ہے، امارات میں جرائم کی شرح 13،1 ہے۔
تائیوان نے اس فہرست میں دوسری، قطری دارالحکومت نے تیسری اور دبئی نے چوتھی پوزیشن حاصل کی ہے، دبئی نے محفوظ شہر ہونے کے ناطے 83،5 نمبر حاصل کیے اور اس کے ہاں جرائم کی شرح 16،5 بتائی گئی ہے۔
وینزویلا کا شہر کارکاس تحفظ کیلئے اقدامات اور ماحول کم ترین نمبروں کے ساتھ دنیا کے غیر محفوظ ترین شہروں میں شامل ہے، کار کاس میں جرائم کی شرح 82،2 ہے جبکہ اس کا محفوظ ماحول میں نمبر 17،8 ہے۔
واضح رہے کہ ابو ظہبی نے 2023ء میں محفوظ ترین ملکوں کی فہرست میں دوسری پوزیشن حاصل کی تھی جبکہ اس سے پچھلے سال 2022ء میں ابوظہبی 7 ویں نمبر پر محفوظ ترین قرار پایا تھا۔