وفاقی حکومت کی جانب سے کیے جانے والے فیصلے کے تحت بڑی آمدن پر سپر ٹیکس لاگو
Share your love
اسلام آباد: وفاقی حکومت کی جانب سے کیے جانے والے فیصلے کے تحت بڑی آمدن پر سپر ٹیکس لگ گیا ہے۔
اس ضمن میں بتایا گیا ہے کہ 50 کروڑ روپے سے زائد آمدن پر 10 فیصد سپر ٹیکس دینا ہو گا جب کہ 40 سے 50 کروڑ روپے کمائی پر 8 فیصد ٹیکس کی ادائیگی کرنا ہو گی۔
اعداد و شمار کے تحت 35 سے 40 کروڑ روپے آمدن پر ٹیکس 4 فیصد سے بڑھا 6 فیصد کر دیا گیا ہے جبکہ 30 سے 35 کروڑ روپے کمانے والے بھی اب 4 کے بجائے 6 فیصد ٹیکس ادا کریں گے۔
دوسری جانب وفاقی حکومت کی جانب سے کیے جانے والے فیصلے کے تحت چھ سے بارہ لاکھ روپے سالانہ آمدن والوں پر ڈھائی فیصد ٹیکس ہو گا۔
حکومتی فیصلے کے تحت 12 سے 24 لاکھ روپے کی سالانہ آمدنی پر 15 ہزار روپے فکسڈ ٹیکس دینا ہو گا جبکہ 12 لاکھ روپے سے زائد آمدن پر ساڑھے 12 فیصد انکم ٹیکس لاگو ہوگا۔
اعداد و شمار کے تحت 24 لاکھ سے 36 لاکھ روپے کی آمدنی پر ساڑھے 22 فیصد انکم ٹیکس اور ساتھ ہی ایک لاکھ 65 ہزار روپے فکسڈ ٹیکس بھی دینا ہوگا
حکومتی فیصلے کے تحت قابل ٹیکس آمدنی 36 لاکھ سے 60 لاکھ کے درمیان ہوگی، 4 لاکھ 35 ہزار فکسڈ اور 36 لاکھ سے زائد آمدنی پر ساڑھے 27 فیصد انکم ٹیکس دینا ہوگا۔
اعداد و شمار کے تحت 60 لاکھ سالانہ سے زائد آمدنی پر10 لاکھ 95 ہزار روپے فکسڈ اور 60 لاکھ سے زائد آمدن پر 35 فیصد ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔