انٹر بینک میں ڈالر 69 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 285 روپے کا ہو گیا
Share your love
کراچی :امریکی ڈالر کے مسلسل عروج کا سفر ایک بار پھر جاری ہے، آج کاروباری ہفتے کے آغاز میں انٹر بینک میں ڈالر مزید مہنگا ہوا ہے جبکہ اسٹاک ایکسچینج میں مثبت آغازہوا۔
انٹر بینک میں ڈالر 69 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 285 روپے کا ہو گیا ہے۔گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹر بینک میں ڈالر 284 روپے 31 پیسے پر بند ہوا تھا۔
اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1روپے مہنگا ہونے کے بعد 286 روپے کا ہو گیا۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100انڈیکس بھی مسلسل اوپر کی جانب گامزن ہے، جہاں آج کاروباری ہفتے کا مثبت ا?غاز دیکھنے میں آیا ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 430 پوائنٹس کے اضافے سے 53 ہزار 553 پر آ گیا۔
گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر 100 انڈیکس 53 ہزار 123 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔