صدر مملکت سے میری اور پھر آرمی چیف سے ملاقات کے بعد حالات میں بہتری آئی، محمد علی درانی کی تصدیق
Share your love
اسلام آباد:سابق وزیراطلاعات ونشریات محمد علی درانی نے بلاآخر تصدیق کی ہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے میری اور پھر آرمی چیف سے ملاقات کے بعد حالات میں بہتری آئی ہے۔
سابق وزیراطلاعات ونشریات محمد علی درانی نے بلاآخر تصدیق کرتے ہوئے کہاہے کہ آئندہ چند دنوں میں اِن ہی کی طرف سے معاملات کو آگے بڑھانے کیلئے کام ہوگا اور جمعہ کو پہلے سی، بی، ایمز کا اعلان کرونگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ چیئرمین پی ٹی آئی کو سب سے زیادہ اچھے طریقے سے جانتے ہیں اور اْنکو پتا ہے وہ کیا کرینگے۔محمد علی درانی نے دعویٰ کیا کہ میں صدر سے پہلے پی ٹی آئی کی قیادت سے مل چکا ہوں اور سب مفاہمت پر رضامند ہیں۔
اْنہوں نے مزید کہا کہ اگر مجھے اْمید نہ ہوتی تو میں کبھی نہ نکلتا اور صدر کا وہی مثبت موقف تھا جو شہباز شریف کا تھا جب وہ جیل میں تھا۔
جب چاند چڑھے گا تو سب دیکھ لیں گے اور میں نے نواز شریف کو کہا تھا کہ امپائر کے سر پر گیند ماریں گے تو عمران خان آوٴٹ نہیں ہونگے اور میں آج بھی میاں صاحب کو یہی کہہ رہا ہوں کہ گیند مارنے کا نقصان اْنکو ہوگا۔
انہوں نے کہ اکہ پی ٹی آئی میں کچھ کردار لڑائی کروانا چاہتے تھے لیکن وہ اب چھوڑ گئے ہیں اور جو پھڈا اب پی ڈی ایم ڈلوانا چاہتی ہے میں اْنکو کہوں گا کہ پیڑ نہ گنیں صرف آم کھائیں۔
پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ میں مفاہمت پر بات چیت کا آغاز ہوگیا ہے جس کے مثبت اثرات کیلئے محمد علی درانی پراْمید ہیں۔
خیال رہے شہباز شریف کے اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ معاملات درست اور مفاہمت کروانے میں بھی محمد علی درانی کا ہاتھ تھا۔