نسیم شاہ کی کندھے کی سرجری ،غنودگی میں والدہ کو یاد کر کے آبدیدہ ہوگئے
Share your love
لندن:قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کے کندھے کی سرجری مکمل ہوگئی جبکہ نسیم شاہ کندھے کی سرجری کے بعد والدہ کو یاد کر کے رونے لگ گئے ۔
ذرائع کے مطابق نسیم شاہ کے کندھے کی سرجری انگلینڈ میں کی گئی ہے۔
نسیم شاہ چار سے چھ ہفتے آرام کریں گے اور ری ہیب مکمل کرنے کے بعد بولنگ شروع کر سکیں گے۔
دوسری جانب نسیم شاہ کندھے کی سرجری کے بعد والدہ کو یاد کر کے رونے لگ گئے ۔
نسیم شاہ نے غنودگی کی حالت میں کہا کہ والدہ کی بہت یاد آ رہی ہے، میری والدہ مجھ پر فخر کرتی ہوں گی؟
نسیم شاہ نے روتے ہوئے یہ بھی کہا کہ میری والدہ دنیا کی بہترین ماں ہیں۔
خیال رہے کہ نسیم شاہ گزشتہ ماہ ایشیا کپ میں بھارت کے خلاف میچ میں کندھے کی تکلیف کا شکار ہوئے تھے جس کے بعد ڈاکٹرز نے انہیں سرجری تجویز کی تھی اور اسی وجہ سے وہ ورلڈ کپ اسکواڈ میں بھی شامل نہ ہو پائے۔