Enter your email address below and subscribe to our newsletter

سپین کے بعد بیلجئم کی جانب سے بھی فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا اشارہ

Share your love

برسلز: سپین کے بعد بیلجئم نے بھی فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا اشارہ دیدیا۔

برسلز میں نیٹو سمٹ کے دوران بیلجئم کی وزیر خارجہ حدجہ لہبیب نے اپنے خطاب میں کہا کہ وقت آنے پر فلسطین کو بطور ریاست قبول کر لیں گے، حدجہ لہبیب نے غزہ میں جاری صیہونی افواج کے مظالم پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔

حدجہ لہبیب نے مزید کہا کہ سلامتی کونسل میں قرارداد کی منظوری کے باوجود اسرائیل نے غزہ میں حملے جاری رکھے، بیلجئم فریقین سے امن کا مطالبہ کرتا ہے۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!