Enter your email address below and subscribe to our newsletter

تاحیات نااہلی کی اطلاع پاکر پھر سے پلیٹ لیٹس میں حد درجہ گراوٹ کے امکانات ہیں، ترجمان پی ٹی آئی

Share your love

لاہور:پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ پر سپریم کورٹ آف پاکستان کے اکثریتی فیصلے پر پاکستان تحریک انصاف کا ردّعمل سامنے آگیا ۔ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ بھگوڑے مجرم کیلئے پاکستان واپسی کے اعلان سے پلٹنے کا وقت ہوا چاہتا ہے۔

ترجمان تحریک انصاف کے مطابق پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے باب میں عدالتِ عظمیٰ سے سیاسی امیدیں لگانے والے گروہ کے حصّے میں مایوسی آئی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ این آر اوز کی چھتری تلے سیاست کے خواب دیکھنے والے بھگوڑے مجرم کیلئے پاکستان واپسی کے اعلان سے پلٹنے کا وقت ہوا چاہتا ہے۔

ترجمان تحریک انصاف نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ کے اکثریتی فیصلے نے قانون کا گزشتہ ادوار پر نفاذ روک کر بھگوڑے مجرم کی نااہلیت اور سزا پر مہرِ تصدیق ثبت کی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ تاحیات نااہلی کی اطلاع پاکر پھر سے پلیٹ لیٹس میں حد درجہ گراوٹ کے امکانات ہیں،سپریم کورٹ کے اکثریتی فیصلے کے بعد صادق و امین عمران خان کیخلاف سازشوں کے امکانات بھی دم توڑ گئے۔

ترجمان تحریک انصاف نے کہا کہ آج کے فیصلے کے بعد جعلی اور جھوٹے مقدمات چیئرمین عمران خان کو دیے گئے صداقت و امانت کے سرٹیفکیٹ پر کسی طور اثرانداز نہیں ہوسکتے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ آج کے فیصلے کے بعد دستور کے آرٹیکل 189 کے تحت عدالتِ عالیہ بھی 3 سینئر ججوں پر مشتمل کمیٹی کے ذریعے بنچز کی تشکیل اور مقدمات کی تقسیم کی پابند ہوگی۔

ترجمان پی ٹی آئی نے کہا کہ آج کے فیصلے کے بعد بادی النظر میں ہائیکورٹ میں بھی مقدمات کو چیف جسٹس کے ہاں جمع کرنے کی بجائے دیگر ججز،بنچز کو منتقل کرنا لازم ہوگا۔آج کے اکثریتی فیصلے کے جامع تجزیے کی روشنی میں آئندہ کا لائحہ عمل تیار کریں گے۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!