اے آئی ٹیکنالوجی ناراض بیوی کو منانے میں بھی مددگار
Share your love
نیویارک:آٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی کا استعمال بیشتر شعبوں میں ہو رہا ہے، اب آپ اس کی مدد سے ناراض بیوی کو بھی منا سکتے ہیں۔
عالمی ٹیکنالوجی کمپنی نے اینگری جی ایف نامی عجیب اے آئی چیٹ بوٹ تیار کیا ہے جو لوگوں کو یہ سیکھاتا ہے کہ کس طرح اپنی ناراض یا مشتعل بیوی کو پرسکون کریں، اسے تیار کرنے والی ٹیم میں شامل ایمیلیا اویلز نے بتایا کہ یہ ایپ ڈیزائن کرنے کا مقصد شریک حیات بالخصوص بیویوں کے ساتھ تعلق میں آنے والی خرابی دور کرنے میں مدد فراہم کرنا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ یہ ایپ ایسے منظرنامے متحرک کرتی ہے جن میں حقیقی زندگی میں بیوی سے جھگڑے کا امکان بڑھتا ہے، یہ کسی گیم کی طرح ہے اور صارف کو 0 سے 100 سکور کو حاصل کرنا ہوتا ہے، 0 سکور پر گیم اوور ہو جاتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مختلف کوششیں اور الفاظ اے آئی گرل فرینڈ کے موڈ پر اثر انداز ہوتے ہیں، اچھے الفاظ سے اس کا مزاج خوشگوار ہوتا ہے اور سکور بڑھتا ہے، نامناسب الفاظ پر مزاج مزید خراب ہو جاتا ہے جبکہ سکور میں بھی کمی آتی ہے۔
ایمیلیا اویلز کا مزید کہنا تھا کہ اگرچہ یہ ایک گیم جیسی ایپ ہے مگر اس سے صارفین کو شریک حیات سے تعلق کے حوالے سے صلاحیت اُجاگر کرنے سیکھنے یا اسے بہتر بنانے میں مدد مل سکتی ہے۔
خیال رہے ایپ کی آفیشل ویب سائٹ کے مطابق اس میں مہارت سے حقیقی زندگی میں تعلقات کو مضبوط بنانے میں مدد ملتی ہے۔