بین الاقوامی مبصرین کو اجازت نہ دینے سے متعلق تمام افواہیں مفروضوں پر مبنی ہیں،الیکشن کمیشن
Share your love
اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہا ہے کہ انتخابی شفافیت اور انتخاباتی عمل کے مشاہدہ کیلئے قومی اور بین الاقوامی مبصرین کا ہمیشہ خیر مقدم کرتے ہیں۔بین الاقوامی مبصرین کو اجازت نہ دینے سے متعلق تمام کہانیاں اور افواہیں مفروضوں پر مبنی ہیں۔
ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن کمیشن نے بین الاقوامی مبصرین کیلئے ایک جامع ضابطہ اخلاق تیار کیا ہے، ایس او پیز کے مطابق بین الاقوامی مبصرین کیلئے دعوت نامے اگست 2023 کے وسط تک شروع کر دیئے جائیں گے۔
ترجمان نے مزید بتایا ہے کہ الیکشن کی تاریخ کا اعلان ہوتے ہی الیکشن کمیشن وزارت خارجہ کے ذریعے بین الاقوامی دعوت نامے بھیجے گا، بین الاقوامی مبصرین کو اجازت نہ دینے سے متعلق تمام کہانیاں اور افواہیں مفروضوں پر مبنی ہیں۔