امریکا کا پاکستان میں تیل اور گیس کی تنصیبات پرحملوں پر اظہار افسوس
Share your love
واشنگٹن : امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان میتھیو ملر نے پاکستانی تیل و گیس کی تنصیبات پر دہشت گرد حملے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا پاکستان میں صورتحال کو مانیٹر کر رہا ہے۔
واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران ترجمان سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے کہا کہ رپورٹس ہیں کہ 4 سرکاری اہلکار اور 2 شہری جاں بحق ہوئے، جاں بحق افراد کے خاندان سے تعزیت، زخمیوں کی جلد صحت یابی کی امید ہے، حالات کا جائزہ لے رہے ہیں۔
میتھیو ملر نے مزید کہا کہ پاکستان میں کسی ایک سیاسی امیدوار یا جماعت کی بات نہیں کرتے، پاکستان میں جمہوری اقدار کا نفاذ، ا?زادی رائے اور قانون کی عملداری کا اطلاق سب پر ہوتا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ہنگو میں مول گیس کمپنی پلانٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں فرنٹیئر کانسٹیبلری کے چار اہلکار اور دو نجی سکیورٹی گارڈ شہید ہوگئے۔