Enter your email address below and subscribe to our newsletter

امریکا خلا میں ہتھیار رکھنے کی کوشش کررہا ہے، روس کاالزام

Share your love

ماسکو: روس نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکا خلا میں ہتھیار رکھنے کی کوشش کر رہا ہے۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق یہ روس اور امریکا کے درمیان جاری تنازع میں ایک نیا الزام ہے، جو کہ واشنگٹن کی جانب سے اقوام متحدہ میں روس کے عدم پھیلاؤ کی تحریک کو ویٹو کرنے کے ایک دن بعد سامنے آیا ہے۔

روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریہ زاخارووا نے کہا کہ امریکا نے ایک بار پھر یہ ثابت کر دیا کہ ان کی اصل ترجیحات کا مقصد خلا کو کسی بھی قسم کے ہتھیاروں سے پاک رکھنا نہیں بلکہ خلا میں ہتھیار رکھنا اور اسے فوجی تصادم کے میدان میں تبدیل کرنا ہے۔

دونوں سپر پاورز نے حالیہ مہینوں میں ایک دوسرے پر خلا کو ہتھیار سے لیس بنانے کے متعدد الزامات لگائے ہیں، فروری میں واشنگٹن نے کہا تھا کہ اسے روس کی طرف سے تیار کردہ اینٹی سیٹلائٹ صلاحیت پر تشویش ہے۔

قبل ازیں ماسکو نے ان الزامات کو بد نیتی پر مبنی اور بے بنیاد قرار دیتے ہوئے پر مسترد کردیا تھا اور کہا کہ ان کے پاس ایسے نظام موجود نہیں ہیں،اس کے بعد روس نے بھی امریکا پر ایسے ہی الزامات عائد کیے تھے۔

خیال رہے کہ 25 اپریل کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں امریکا اور جاپان کی جانب سے پیش کی گئی خلا میں ایٹمی ہتھیاروں کی دوڑ کے خلاف قرار داد کو روس نے ویٹو کردیا تھا۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!