Enter your email address below and subscribe to our newsletter

امریکا کا اسرائیل کے لیے خطے میں مزید فوجی بھیجنے کا فیصلہ

Share your love

واشنگٹن : امریکی صدر جوبائیڈن اور نائب صدرکملاہیرس کا اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے ٹیلیفون پر رابطہ ہوا ہے۔وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ ایران، حماس، حزب اللہ اور حوثیوں سے اسرائیل کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا نے اسرائیل کے لیے خطے میں مزید فوجی بھیجنے کا فیصلہ کرلیا، اس حوالے سے اسرائیل کو بیلسٹک میزائلوں اور ڈورن حملوں سے بچانے کے لیے مزید دفاعی سامان بھیجنے پر بات چیت ہوئی۔

وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ ایران، حماس، حزب اللہ اور حوثیوں سے اسرائیل کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔

ادھر ایران اور لبنان میں اسرائیلی حملوں کے بعد خطے میں بڑھتی کشیدگی کے پیش نظر امریکا نے روزویلٹ نامی جنگی بحری بیڑہ بھی خلیج فارس میں پہنچا دیا ہے۔

امریکی اخبار کا کہنا ہے کہ بحری بیڑے کے ساتھ 6 میزائل بردار جہاز بھی موجود ہیں جبکہ مشرقی بحیرہ روم میں 5 امریکی جنگی بحری جہاز پہلے سے ہی تعینات ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی جاسوس طیاروں کی شام، لبنان اور اسرائیل کی ساحلی پٹیوں پر پرواز کا سلسلہ بھی جاری ہے، امریکی بحریہ کے جاسوس طیاروں نے شام، لبنان اور اسرائیل کی ساحلی پٹی پر 4 گھنٹے تک پرواز کی اور انٹیلی جنس ڈیٹا جمع کیا۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!