Enter your email address below and subscribe to our newsletter

مصنوعی ذہانت سے چلنے والا جیٹ طیارہ

Share your love

ساؤ پاؤلو/ مونٹریال: ایرو اسپیس جائنٹ ایمبریئر نے ایک مکمل خودکار پرائیویٹ جیٹ کا تصور پیش کیا ہے جو مستقبل کی ہوابازی میں اہم پیش رفت کی عکاسی کرتا ہے۔

کمپنی نے مستقبل کے جدید بزنس جیٹ متعارف کرانے کے لیے طیارہ ساز کمپنی بمبارڈیئر کے ساتھ اشتراک کیا ہے جو کہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس سے اڑائے جائیں گے۔

فلوریڈا کے شہر اورلینڈو میں منعقد ہونے والی نیشنل بزنس ایوی ایشن ایسوسی ایشن کی تقریب میں جیٹ کمپنی کی جانب سے مستقبل کے درمیانے سائز کے کیبن جیٹ طیارے کے منصوبے کا اعلان کیا گیا۔

ایمبریئر نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر بتایا کہ اس منصوبے میں تین زونز کا حامل ایک کیبن شامل ہے۔

منصوبے کے مطابق ان میں سے ایک زون میں ایک لاؤنج دکھایا گیا ہے جس میں کاک پٹ سمیت بیٹھنے کے لئے کافی جگہ ہے۔

مستقبل کے کیبن پلان میں ٹچ اسکرین کے ساتھ کھڑکیوں کی تصویر بھی دکھائی گئی ہے۔

اس طیارے کو مکمل طور پر پائیدار ایندھن سے پراوز کرانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے اور اس طیارے کو پروں میں بغیر انجن کے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

اس کے بجائے انجن ایک دوسرے کے اوپر نصب دِکھائی دیتے ہیں اور ان میں تین ہوا کے انٹیک ہیں-ایک فیوزلج کے اوپر اور دو سائیڈ پر۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!