غزہ میں حماس کے ساتھ جھڑپ میں اسرائیلی فوج کا کمانڈو مارا گیا
Share your love
غزہ میں اقوام متحدہ کے ادارے “اونرا” کے ہیڈ کوارٹر پر چھاپا مار کارروائی کے دوران اسرائیلی فوج کا کمانڈو ہلاک ہو گیا ۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق حماس کے اسنائپر کے حملے میں ہلاک ہونے والے کمانڈو کی شناخت 21 سالہ میگلان کے نام سے ہوئی جو اسرائیلی فوج کے کمانڈو یونٹ میں تعینات تھا۔
اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اونرا میں حماس اور اسلامی جہاد کے جنگجو پناہ لیے ہوئے ہیں جن کے خلاف آپریشن کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
کمانڈو میگلان اُس ٹیم کا حصہ تھے جو اونرا کے ہیڈ کوارٹر پر چھاپا کارروائی کے لیے پہنچے تھے اور وہاں حماس کے ساتھ جھڑپ ہوئی تھی۔
میگلان کی ہلاکت کے بعد غزہ میں حماس کے ساتھ دو بدو جنگ میں ہلاک ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد بڑھ کر 327 ہوگئی۔
یاد رہے کہ 7 اکتوبر سے جاری غزہ پر اسرائیلی بمباری میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 38 ہزار سے تجاوز کرگئی جب کہ 80 ہزار سے زائد زخمی ہیں۔ شہید اور زخمی ہونے والوں میں نصف تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔