عمران خان اور انکی اہلیہ کیخلاف دھوکہ دہی ،جعلسازی کا ایک اورمقدمہ درج
Share your love
اسلام آباد: توشہ خانہ کیس میں گھڑی کی جعلی رسید دینے کے الزام میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور انکی اہلیہ بشری بی بی کیخلاف دھوکہ دہی ،جعلسازی کا ایک اورمقدمہ درج کر لیا گیا۔
مقدمے میں فراڈ، نوسربازی اور ہیرا پھیری کی دفعات شامل کی گئی ہیں، مقدمہ میں گھڑی کی فروخت کے معاملے میں جعلی رسیدیں تیار کرنے کا الزام بھی عائد کیا گیا ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف فراڈ کا مقدمہ 6 جون کو تھانہ کوہسار میں درج کیا گیا۔
ایف آئی آر شہری نسیم الحق کی مدعیت میں درج کی گئی جس میں فرح گوگی ، زلفی بخاری، شہزاد اکبر سمیت دیگر کو نامزد کیا گیا ہے۔درخواست گزار کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی اور دیگر نے توشہ خانہ گھڑی کی خرید وفروخت میں میری دکان کی جعلی رسید استعمال کی۔ملزمان نے ہماری دکان کے لیٹر ہیڈ پرجعلی بل بنا کر اسے ظاہر کیا
سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ کی گھڑیاں خریدنے سے متعلق دوبئی کا تاجر پہلے ہی تصدیق کرچکا ہے ان کی توشہ خانہ کی گھڑیاں،ایف سیون آرٹ اینڈ ٹائم شاپ نے کوئی گھڑی نہیں خریدی ان کی گھڑیوں کی کسی قسم کی کوئی رقم کی ٹرانزیکشن بھی ریکارڈ پر نہیں۔
عمران خان ، بشری بی بی ،زلفی بخاری و دیگرملزمان نے دھوکہ دہی ، جعلسازی کرکے مکمل جھوٹ بولا،ہمارا نام استعمال کیا۔