Enter your email address below and subscribe to our newsletter

عام انتخابات کی تیاریوں کا ایک اور اہم مرحلہ مکمل

Share your love

عام انتخابات کی تیاریوں کا ایک اور اہم مرحلہ مکمل ہو گیا ہے ۔142 ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران اور 859 ریٹرننگ افسران کی ٹریننگ کا عمل کل سے شروع ہوگا ۔

متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز ڈی آر او تعینات کردئیے گئے۔ قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے تمام حلقوں سمیت مخصوص نشستوں کےلئے الگ الگ آر او لگائے گئے۔

بیوروکریسی کے علاوہ صوبائی اور وفاقی محکموں سے بھی ریٹرننگ افسران کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔

مجموعی طور پر 142 ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران اور 859 ریٹرننگ افسران کو ٹریننگ دی جائے گی۔ وفاقی دارالحکومت کیلئے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر جبکہ متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز
کو ڈی آر او لگایا گیا ہے۔

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا میں قومی و صوبائی اسمبلی کی نشستوں کیلئے 36 ،پنجاب 41 ،سندھ
30 اور بلوچستان میں 36 ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرز تعینات کیے گئے ہیں۔

قومی اسمبلی کی نشستوں کیلئے 266 ریٹرننگ آفیسر اور اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسرز بھی لگا دئے ہیں۔ خیبرپختونخوا سے قومی اسمبلی کی نشستوں کیلئے 45 ریٹرننگ آفیسر اور اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسرز ،اسلام آباد کیلئے 3 ، پنجاب کیلئے141 ، سندھ 61 جبکہ بلوچستان سے قومی اسمبلی کی نشستوں کیلئے
16 ریٹرننگ آفیسر اور اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسرز تعینات کیے گئے ہیں۔

قومی و صوبائی اسمبلیوں کی مخصوص نشستوں کیلئے 8 ریٹرننگ آفیسرز گائے گئے ہیں ۔خیبرپختونخوا کی صوبائی اسمبلی کیلئے 115 ریٹرننگ آفیسرز اور
اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسرز ،پنجاب 297 ، سندھ 130 اور بلوچستان کی صوبائی اسمبلی کیلئے 51 ریٹرننگ آفیسرز اور اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسرزتعینات کیے گئے ہیں۔

اعلامیے کے مطابق مجموعی طور پر 859 ریٹرننگ
افسران 13 سے 15 دسمبر تک ٹریننگ حاصل کریں گے۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!