Enter your email address below and subscribe to our newsletter

راولپنڈی شہر کیلئے پبلک ٹرانسپورٹ کا ایک اور منصوبہ تیار

Share your love

راولپنڈی: میٹرو بس سروس کے بعد راولپنڈی شہر کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ کا ایک اور منصوبہ تیار کر لیا گیا۔شہر بھر میں 6 روٹس پرفیڈرز بس سروس بھی چلائی جائے گی۔

ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے حکام کے مطابق منی بسیں راولپنڈی شہر اور گردونواح کے روٹس پر چلائی جائیں گی جو مختلف روٹس سے مسافروں کو لا کر میٹرو سروس کے قریب تک لائیں گی جہاں سے مسافر میٹرو بس سروس کے ذریعے اپنی مطلوبہ منزل پر روانہ ہوں گے۔

ابتدائی طور پر 78 منی فیڈربسیں شہر میں چلائی جائیں گی، فیڈر بس سروس کا تمام تر انتظام بھی میٹرو ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے کنٹرول میں ہو گا۔

حکام کے مطابق بس سروس سواں سے ریلوے سٹیشن، اسلام آباد ایکسرپس وے سے ریلوے سٹیشن، ڈھوک کشمیریاں سے گنجمنڈی، ڈھوک کشمیریاں سے ٹی بی ہسپتال، پیر ودہائی موڑ سے کشمیر روڈ، فیض آباد انٹرچینج سے شمس آباد، صادق آباد کے ذریعے کھنہ پل کے روٹس پر چلائی جائیں گی۔

فیڈر منی بس سروس کے روٹس کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، بسوں کے لیے چوہڑ ڈپو اور صدر ڈپو کو بطور سٹینڈ استعمال کیا جائے گا۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!