Enter your email address below and subscribe to our newsletter

ایپل کمپنی نے صارفین کو آئی فون پاس رکھ کر نہ سونے سے منع کردیا

Share your love

نیویارک: آئی فون پاس رکھ کر نہ سوئیں، ایپل کمپنی نے صارفین کو خبردار کر دیا۔

کمپنی کی جانب سے ایڈوائزری میں کہا گیا ہے جب فون پاور سورس سے منسلک ہو، مثال کے طور پر پاور اڈاپٹر یا وائرلیس چارجر پر نہ سوئیں، جبکہ کمبل، تکیے یا اپنے جسم کے نیچے بھی رکھنے سے منع کیا ہے۔

مزید برآں کمپنی نے صارفین کو مطلع کیا ہے کہ وہ اپنے فون کو ہوادار جگہ پر رکھ کر چارج کریں،اس کے علاہ جب موبائل پاور سورس سے منسلک ہو تو چارجنگ کیبل اور کنیکٹر کے ساتھ آپ کے جسم کا حصہ ٹچ نہ ہو۔

فرم کا کہنا ہے کہ یہ تکلیف اور چوٹ کا سبب بن سکتا ہے، چارجنگ کیبل پر سونے یا بیٹھنے سے گریز کرنا چاہیے۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!