Enter your email address below and subscribe to our newsletter

پاکستان ایل این جی لمیٹڈ کو آذربائیجان کی اسٹیٹ آئل کمپنی کے ساتھ فریم ورک معاہدے کی اجازت

Share your love

اسلام آباد: کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پاکستان ایل این جی لمیٹڈ کو آذربائیجان کی اسٹیٹ آئل کمپنی کے ساتھ فریم ورک معاہدے کی اجازت دیدی ہے۔ای سی سی نے وزارت پیٹرولیم کو تین ماہ ایڈوانس میں ایل این جی کی ضروریات کا جائزہ لینے کی ہدایت بھی کی

وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی زیر صدارت ای سی سی اجلاس میں وفاقی وزرا نوید قمر، خرم دستگیر، مرتضیٰ محمود، شاہد خاقان عباسی، ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا، مصدق ملک اور دیگر نے شرکت کی۔

ای سی سی نے نجکاری کمیشن کو ہیوی الیکٹریکل کمپلیکس کی نجکاری کا عمل 30جون تک مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

وزارت توانائی کی سمری پر پاکستان ایل این جی اور آذربائیجان کی اسٹیٹ آئل کمپنی کے درمیان معاہدے کا جائزہ لیا گیا، ای سی سی نے معاہدے کی اجازت دیدی۔

ای سی سی نے وزارت پیٹرولیم کو تین ماہ ایڈوانس میں ایل این جی کی ضروریات کا جائزہ لینے کی ہدایت بھی کی۔ اجلاس میں چھ ایوی ایشن اسکواڈرن کی مختلف ضروریات کی مد میں کابینہ ڈویڑن کے لیے 40کروڑ، 47لاکھ روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ کی منظوری بھی دی گئی۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!