Enter your email address below and subscribe to our newsletter

چینی کی برآمدی مدت میں توسیع سمیت متعدد وزارتوں کیلئے تکنیکی ضمنی گرانٹس منظوری

Share your love

اسلام آباد:کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے چینی کی برآمدی مدت میں توسیع کی منظوری دے دی،،،چینی کی برآمدی مدت میں توسیع سندھ کی شوگر ملز کے کوٹے کے لیے دی گئی ہے جبکہ متعدد وزارتوں کیلئے تکنیکی ضمنی گرانٹس کی بھی منظوری دی گئی ہے۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت ہونیوالے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں ای سی سی نے چینی کی برآمدی مدت میں توسیع کی منظوری دے دی چینی کی برآمدی مدت میں توسیع سندھ کی شوگر ملز کے کوٹے کے لیے دی گئی ۔

سندھ کی شوگر ملز 12 جون سے بقایا 32 ہزار میٹرک ٹن چینی برآمد کرسکیں گی60 روز میں جو 12 جون سے شروع ہونگے ایکسپورٹ کی اجازت ہوگی ۔

پاکستان ریلویز کے ملازمین کی تنخواہوں اور پینشن کے لیے 2 ارب 50 کروڑ روپے کی منظوری بی دی گئی ہے اس کے علاوہ صوبوں کو اخراجات پورے کرنے کے لیے 250 ارب روپے،وزارت ہاوسنگ اینڈ ورکس کے لیے 3 ارب 62 کروڑ60 روپے کی منظوری دی گئی ہے۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!