پنجاب میں امن وامان کی صورتحال بہتر بنانے کیلئے پاک فوج کی تعیناتی کی منظوری
Share your love
اسلام آباد:پنجاب میں امن وامان کی صورتحال بہتر بنانے کیلئے پاک فوج کی تعیناتی کی منظوری دیدی گئی
سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کے بعد پنجاب میں حالات کشیدہ ہوگئے، امن و امان کی صورت حال بہتر کرنے کیلئے فوج تعینات کرنے کی منظوری دے دی گئی۔
وفاقی وزارت داخلہ نے پنجاب حکومت کی درخواست پر صوبے میں فوج تعینات کرنے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ پا ک فوج کو آئین کے آرٹیکل 245کے تحت طلب کیاگیا۔
فوج کی 10 کمپنیوں کو پنجاب کے مختلف اضلاع میں تعینات کیا جائے گا، فوجی اہلکار لاہور، ملتان راولپنڈی، فیصل آباد، سمیت دیگر اضلاع میں تعینات کیے جائیں گے۔
واضح رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف کی گرفتاری کے بعد پنجاب میں صورت حال کشیدہ ہیں، صوبے میں امن و امان کی صورت بہتر کرنے کیلئے نگران پنجاب حکومت نے وفاقی حکومت سے فوج تعینات کرنے کی درخواست کی تھی۔