Enter your email address below and subscribe to our newsletter

ارجنٹینا نے برکس تنظیم کا حصہ بننے کی پیشکش ٹھکرا دی

Share your love

بیونس آئرس: ارجنٹینا کے نئے صدر جیویر میلی نے برکس تنظیم کا حصہ بننے کی پیشکش ٹھکرا دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ارجنٹینا کے صدر کا کہنا ہے کہ روس اور چین کے برعکس امریکا کا اتحادی بننا چاہتے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق 22 دسمبر کو لکھے گئے خط جو کہ گزشتہ روز جاری کیا گیا، ارجنٹینا کے صدر نے برازیل، روس، بھارت، چین اور جنوبی افریقا کے رہنماؤں کو بتایا کہ بلاک میں ارجنٹینا کی رکنیت کا وقت مناسب نہیں ہے۔

انہوں نے اپنے خط میں کہا کہ خارجہ امور کے بارے میں میرا نقطہ نظر پچھلی حکومت سے بہت سے پہلوؤں پر مختلف ہے اور اس لحاظ سے پچھلی انتظامیہ کے کچھ فیصلوں پر نظرثانی کی جائے گی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ارجنٹینا کے صدر نے مرکزی بینک اور کئی وزارتیں ختم اور پیسو کے بجائے ڈالر استعمال کرنے کا اعلان بھی کیا ہے۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!