اسد عمر کا سائفر کے معاملے پر ایف آئی اے میں پیش ہونے کا اعلان
Share your love
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سابق جنرل سیکرٹری اسد عمر نے سائفر کے معاملے پر ایف آئی اے میں پیش ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ میں اور شاہ محمود ایف آئی اے میں جاکر حقائق بتائیں گے۔
اسلام آباد میں جوڈیشل کمپلیکس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سائفر سے متعلق اعظم خان کے اعترافی بیان پر اسد عمر کا کہنا تھا کہ اعظم خان کا جو 164کا بیان سامنے آیا مجھے اس میں قانونی لحاظ سیکچھ خاص نظر نہیں آیا۔
انہوں نے کہا کہ مجھے اور شاہ محمود کو ایف آئی اے نے 24 جولائی کوبلایا ہے، جائیں گے اور حقائق بتائیں گے۔
نئی پارٹیوں سے متعلق سوال پر اسد عمر نے کہا کہ پارٹیاں عوام بناتے ہیں اور وہی چلاتے ہیں، کسی پارٹی کا فیصلہ کوئی دوسرا نہیں صرف عوام کرسکتے ہیں۔ان کا مزیدکہناتھا کہ پرویزخٹک ایک تجربہ کار سیاستدان ہیں مگر اب دیکھتے ہیں انہیں کیا کامیابی ملتی ہے۔
گزشتہ روز سابق وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان نے سائفر سے متعلق اپنا بیان ریکارڈ کرایا جس میں اعظم خان نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف بیان ریکارڈ کراتے ہوئے سائفر کو ایک سوچی سمجھی سازش قرار دیا۔