ایشیا کرکٹ کپ،پاکستان کا نیپال کو جیت کےلئے 343 کا ہدف
Share your love
ملتان: ایشیا کرکٹ کپ کے پہلے میچ میں پاکستان کا نیپال کو جیت کےلئے 343 کا ہدف دیدیا، بابراور افتخار کی سنچریاں،بابراعظم آخری اوور میں 151 رنز بنا کر آوٹ ہوئے، افتخار ناٹ آوٹ رہے۔
پاکستان کے کپتان بابراعظم نےملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ایشیا کپ 2023 کے افتتاحی میچ میں پاکستان نے نیپال کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
فخر زمان اور امام الحق نے اننگ کا آغاز کیا جس کے بعد 5.3 اوورز میں قومی ٹیم کی پہلی وکٹ 21 رنز پر گر گئی جب فخر زمان 14 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے۔
25 رنز پر دوسری وکٹ گر گئی جب امام الحق 5 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوگئے،کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے ٹیم کو 86 رنز کی پارٹنرشپ فراہم کرکے سہارا دیا۔
جب مجموعی سکور 111 تو محمد رضوان 44 رنز بنا آؤٹ ہوگئے،آغا سلمان 5 رنز کے مہمان ٹھہرے اور 124 کے مجموعے پر وہ سندیپ لمیچنے کی گیند پر ریورس سوئپ کھیلنے کی کوشش میں کیچ آؤٹ ہوئے۔
اس کے بعد بابر اعظم اور افتخار احمد کے درمیان 131 گیندوں پر 214 رنز کی پارٹنرشپ بنی جس نے پاکستان کو بڑے ہدف تک پہنچا دیا۔
بابر اعظم نے اپنے کیریئر کی 19ویں سنچری مکمل کی اور آخری اوور میں 151 رنز پر بنا آؤٹ ہوئے۔ انکی اننگز میں 14 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے۔
افتخار احمد نے اپنے کیریئر کی پہلی سنچری بنائی اور 71 گیندوں پر 109 رنز بنا کا ناقابلِ شکست رہے۔ انہوں نے 11 چوکے اور 4 چھکے لگائے۔
پاکستان ٹیم مقررہ پچاس اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 342 رنز بنا کر نیپال کی ٹیم کو جیت کےلئے 343 رنز کا مشکل ہدف دے دیا۔
نیپال کی جانب سے سومپال کامی نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ کرن کے سی اور سندیپ لمیچنے نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔