ایشیا کپ،سری لنکا نے بنگلہ دیش کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا
Share your love
پالی کیلے:ایشیا کپ کے دوسرے میچ میں سری لنکا نے بنگلہ دیش کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی۔
سری لنکا کے شہر پالی کیلے میں کھیلے جانیوالے ایشیا کپ کے دوسرے میچ میں بنگلہ دیش نے سری لنکا کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
بنگلہ دیش کی پوری ٹیم 42.4 اوورز میں 164 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، نجم الحسن شانتو 89 سکور بنا کر نمایاں رہے، دیگر کھلاڑیوں میں محمد نعیم 16، توحید ہردوئے 20، مشفق الرحیم 13 اور کپتان شکیب الحسن 5 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
سری لنکا کی جانب سے متھیشا پاتھیرانا نے 4 اور مہیش تھیکشانا نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ دھننجایا ڈی سلوا، دونیتھ والالیگا اور داسن شناکا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
سری لنکا نے 165 رنز کا ہدف 39 ویں اوور میں ہی مخص 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، چارتھ اسالنکا نے 62 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ سدیرا سماراویکراما 54 رنز سکور کرکے نمایاں رہے۔
دوسری جانب پالے کیلے میں کھیلے جارہے ایشیاکپ کے دوسرے میچ میں بنگلہ دیش کے کپتان شکیب الحسن نے ٹاس کے موقع پر کہا کہ سری لنکا کے خلاف تینوں شعبوں میں بہترین کارکردگی دیکھانے کی کوشش کریں گے۔
اس موقع پر سری لنکن کپتان داسن شناکا نے کہا کہ پلئینگ الیون میں کچھ کھلاڑی انجری کا شکار ہیں تاہم ہوم کنڈیشنز کا فائدہ اٹھائیں گے۔
واضح رہے کہ ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں میزبان پاکستان نے نیپال کو 238 کے بڑے مارجن سے شکست دی تھی۔