Enter your email address below and subscribe to our newsletter

ایشین گیمز ، کبڈی مقابلوں کا آغاز کل سے شروع ہوگا

Share your love

بیجنگ:ایشین گیمز میں کبڈی مقابلوں کا آغاز کل پیر سے شروع ہوگا ، پاکستان کبڈی ٹیم پہلے میچ میں دفاعی چیمپٸین ایران کیخلاف مدمقابل ہوگی۔

چین کے شہر ہانگزو میں جاری 19ویں ایشین گیمز کبڈی ایونٹ کے پہلے میچ میں 2 اکتوبر کو گرین شرٹس دفاعی چیمپئن ایران کے خلاف اپنے سفر کا آغاز کرے گی۔

پاکستان کبڈی ٹیم میں محمد عمران (کپتان)، وقار علی، اخلاق احمد، سجاد شوکت، عادل حسین، مزمل ظفر، مدثر علی، تحسین اللہ، محمد سفیان، عثمان احمد، عمیر خان اور آفاق خان شامل ہیں جبکہ نبیل احمد رانا، بادشاہ گل، محمد کامران ٹیم کے ساتھ کوچ اور منیجر کے فرائض انجام دیں گے۔

ایشین گیمزکبڈی مقابلوں میں پاکستانی ٹیم اپنے ایونٹ کے گروپ بی میں دفاعی چیمپئن ایران، کوریا اور ملائیشیا کے ساتھ جبکہ گروپ اے میں بھارت، جاپان، بنگلہ دیش، تھائی لینڈ اور چائنیز تائپے کی ٹیمیں راؤنڈ رابن فارمیٹ میں مدمقابل ہوں گی۔گروپ کی ٹاپ ٹوٹیمیں6اکتوبر کو سیمی فائنل میں مدمقابل ہونگی۔

فائنل 7 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔پول راؤنڈ میچز میں3 اکتوبرکو پاکستان کا مقابلہ کوریا جبکہ 4 اکتوبر کو ملائشیا سے ہوگا۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!