Enter your email address below and subscribe to our newsletter

‎آصف علی زرداری اور محسن نقوی کا تنخواہیں نہ لینے کا فیصلہ

Share your love

‎ اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اپنی تنخواہیں نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

‎ایوانِ صدر کے پریس ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق صدر ِمملکت نے فیصلہ درپیش معاشی چیلنجز کے پیش ِنظر کیا۔

‎صدر آصف زرداری کے فیصلے کا مقصد ملک میں دانشمندانہ مالیاتی انتظام کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ صدر مملکت نے قومی خزانے پر بوجھ نہ ڈالنے کا فیصلہ کرتے ہوئے تنخواہ نہ لینے کو ترجیح دی۔

‎دوسری طرف وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ الحمدللہ، وفاقی وزیر داخلہ کی حیثیت سے قوم کی خدمت کرنے کا اعزاز حاصل ہوا۔ اس مدت کے دوران اپنی تنخواہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس مشکل وقت میں، ہر ممکن طریقے سے اپنی قوم کی خدمت کے لیے پرعزم ہوں۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!