Enter your email address below and subscribe to our newsletter

آزاد جموں کشمیر قانون ساز اسمبلی حلقہ باغ ٹو ضمنی انتخاب،پولنگ جاری

Share your love

باغ:آزاد جموں کشمیر قانون ساز اسمبلی کے حلقہ ایل اے پندرہ باغ ٹو (وسطی باغ) میں ضمنی انتخاب کے لئے آج پولنگ ہو رہی ہے۔ مسلم لیگ نون پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کے مابین کانٹے کا مقابلہ ہوگا ۔

ضمنی انتخاب کے لئے پولنگ وقفے بغیر صبح آٹھ بجے شام پانچ بجے تک جاری رہے گی ضمنی انتخاب سابق وزیر اعظم سردار تنویر الیاس کی عدالتی فیصلے میں نااہلی کے نتیجہ میں خالی ہوئی نشست پر ہو رہا ہے اس حلقہ میں اٹھار ہ امیدوار ضمنی انتخاب میں حصہ لے رہے ہیں ۔ مسلم لیگ نون پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کے مابین کانٹے کا مقابلہ ہوگا ۔

پاکستان تحریک انصاف کی کرنل ضمیر ، پاکستان پیپلز پارٹی ضیا القمر، اور مسلم لیگ نون کے مشتاق منہاس کے مابین سخت مقابلہ متوقع ہے ۔بلاول بھٹو اور مریم نواز کی انتخابی مہم شمولیت کے بعد انتخاب اہمیت اختیار کر گیا ہے۔

حلقہ ایل اے پندرہ باغ ٹو میں کل ووٹوں کی تعدا د ایک لاکھ ایک ہزار ایکسو پینتالیس ، مرد ووٹوں کی تعداد ترپن ہزار ایک سو سات ، جبکہ خواتین کے اڑتالیس ہزار اڑتیس ووٹ درج ہیں ۔ گزشتہ انتخاب میں اس حلقے میں پیپلز پارٹی کے امیدوار سردار ضیاء القمر چودہ ہزار سات سو اکیاسی ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر جبکہ مسلم لیگ نون کے مشتاق منہاس گیار ہزار دو سو پندرہ ووٹ لیکر تیسرے نمبر پر رہے تھے۔

اس حلقے سے سردار تنویر الیاس بیس ہزار دس ووٹ لیکر کامیاب ہوئے تھے اور آزاد کشمیر کے وزیر منتخب ہوئے تھے گزشتہ انتخابات میں کل انسٹھ ہزار ایک سو سولہ ووٹ پول ہوئے اس حلقے مین ایک سو اننانوے پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے ہیں ۔ مردوں کے لئے انسٹھ پولنگ اسٹشن ، خواتین کے لئے ستاون پولنگ اسٹیشن ، خواتین اور مردوں کے تہتر جائینٹ پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں۔

اس حلقے کے تمام پولنگ اسٹیشن پر کل دو سو چوراسی پولنگ بوتھ قائم کئے گئے ہیں چورانوے سنگل پولنگ بوتھ جبکہ ایک سو نوے ڈبل بوتھ قائم کئے گئے ہیں ایل اے پندرہ باغ ٹو آزاد کشمیر پولیس کے تین ہزار جبکہ فرنٹیئر کانسٹیبلری کے پانچ سو پچاس اہلکار سیکورٹی کے لئے تعینات کئے گئے ہیں ۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!