Enter your email address below and subscribe to our newsletter

خراب موسم ،ناسا کے نئے سیٹلائٹس کی لانچنگ تاخیر کا شکار ہوگئی

Share your love

واشنگٹن: ناسا کے موسمی سیٹلائٹس کا ایک نیا جوڑا نیوزی لینڈ سے پیر کو زمین کے مدار میں لانچ کیا جانا تھا تاہم خراب موسم کی وجہ سے لانچنگ تاخیر کا شکار ہوگئی ہے۔

عالمی میڈیا نے ناسا کے حوالے سے بتایا کہ سیٹلائٹس کے لانچ کا وقت دوپہر 1:30 بجے تھا لیکن خراب موسم کی وجہ سے مشن کو معطل کردیا گیا ہے اور 23 مئی کو 1 بجے کے قریب لانچ کیا جائے گا۔

سیٹلائٹس کو مجموعی طور پر ٹراپکس کا نام دیا گیا جبکہ انفرادی طور پر نوس 5 اور 6 ہے۔ 2022 میں ابتدائی لانچ کی ناکامی کے بعد پہلا ٹراپکس کا کامیاب لانچ 7 مئی کو نیوزی لینڈ سے ہوا تھا۔ اس کیلئے ناسا نے راکٹ لیب کا انتخاب کیا۔

راکٹ لیب ایک کمپنی ہے جو بحر الکاہل کے جزیرے سے سیٹلائٹس مشن بھیجتی ہے۔ یہ سائٹ سیٹلائٹ انڈسٹری کو مشنز کیلئے زمین کے قلیل مداری راستوں کے حصول کو ممکن بناتی ہے۔

ناسا کا اس موقع پر کہنا تھا کہ مشن کا بنیادی ہدف موسم میں اچانک رونما ہونے والی تبدیلیوں پر نظر رکھنا ہے،.

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!