Enter your email address below and subscribe to our newsletter

ہنگامہ آرائی کے 2 کیسز میں شاہ محمود قریشی کی ضمانت کی درخواستیں خارج

Share your love

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی ہنگامہ آرائی کے 2 کیسز میں ضمانت کی درخواستیں خارج کر دی گئیں، انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے درخواستیں خارج کیں۔

عدالت نے عدم پیروی پرشاہ محمود قریشی کی استثنی کی درخواست اورطلبی کی درخواست بھی خارج کردی، انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے شاہ محمود قریشی کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔

وکیل علی بخاری نے استدعا کی کہ شاہ محمود قریشی کوطلب کریں یا ضمانت میں توسیع کریں ، شاہ محمود قریشی کو اسی عدالت نے جیل بھیجا ہوا ہے۔ جج دیوارکے دوسرے طرف بھی دیکھ کرانصاف کرے۔

جج نے استفسارکیاکہ کیس میں پولیس کی بدنیتی کا کیا نقطہ ہے ؟وکیل بولے پچھلی تین تاریخوں میں دلائل تیارتھے،کوئی غیرمعمولی ریلیف نہیں مانگ رہے صرف آج حاضری کا استثنی مانگ رہے ہیں۔

پراسیکیوٹرنے درخواست ضمانت خارج کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا سْپریم کورٹ نے ملزم کی حاضری ضمانت قبل ازگرفتاری میں لازم قراردی ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت بھی عدالت خارج کرچکی ہے عدالت نے عدالت مکمل ہونے پرشاہ محمود قریشی کی دومقدمات میں ضمانت کی درخواستیں عدم پیروی پرخارج کردیں۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!