Enter your email address below and subscribe to our newsletter

بنگلادیش نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لئے سکواڈ کا اعلان کردیا

Share your love

ڈھاکا: بنگلا دیش نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔

نجم الحسین شانتو بنگلا دیشی ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ تجربہ کار آل راؤنڈر شکیب الحسن بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

یاد رہے کہ حالیہ ٹی ٹوئنٹی ہوم سیریز میں بنگلا دیش نے زمبابوے کے خلاف 1-4 سے کامیابی حاصل کی تھی۔

زمبابوے کے خلاف سیریز میں شکیب الحسن کی تقریباً ایک سال کے وقفے کے بعد ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں واپسی ہوئی تھی۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے بنگلا دیش کو گروپ ڈی میں جنوبی افریقا، سری لنکا، نیدرلینڈز اور نیپال کے ساتھ رکھا گیا ہے۔

ہنگلا دیش اپنا پہلا میچ 7 جون کو ڈیلاس میں سری لنکا کے خلاف کھیلے گا۔

تمام ٹیمیں 25 مئی تک اپنے اسکواڈ میں تبدیلیاں کر سکتی ہیں جس کے بعد کسی بھی تبدیلی کے لیے آئی سی سی سے منظوری درکار ہوگی۔

بنگلا دیش اسکواڈ میں نجم الحسن شانتو ، تسکین احمد، لٹن داس، سومیا سرکار، تنزید حسن تمیم، شکیب الحسن، توحید ہردوئے، محمود اللہ ریاض، جیکر علی انیک، تنویر اسلام، شاک مہیدی حسن، رشاد حسین، مستفیض الرحمان، شرف الاسلام، تنظیم حسن ثاقب جبکہ ٹریولنگ ریزرومیں عفیف حسین اور حسن محمود شامل ہیں ۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!